پنجاب حکومت فنی تعلیم عام کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے‘ اقبال چنڑ

پنجاب حکومت فنی تعلیم عام کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے‘ اقبال چنڑ

  

بہاولپور ( بیورورپورٹ)صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خطہ سے بے روزگاری کے خاتمہ اور نوجوانوں کو فنی تعلیم فراہم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوان خود اعتمادی کے ساتھ باوقار زندگی گزار سکیں۔ اس سلسلہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(TEVTA) کے زیر اہتمام مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی کورس شروع کرایا جا رہا ہے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر آئے ہوئے نوجوانوں اور عمائدین علاقہ کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور نوجوانوں کے لئے 4ماہ کے مائیکروسافٹ آفس کورس کا آغاز کیا جا رہا ہے جو کہ صوبہ بھر کے ٹیوٹا ادارہ جات میں منعقد کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کورسز میں داخلہ مفت ہو گااور کورس میں داخلہ لینے والوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسے خواہشمند افراد جو میٹرک پاس ہوں اور ان کی عمر 18سال سے زائد ہو وہ اس کورس میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپنی درخواستیں ٹیوٹا پنجاب کو ارسال کریں۔

اقبال چنڑ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -