فیکٹریوں میں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤکے اقدامات یقینی بنانے کاحکم

فیکٹریوں میں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤکے اقدامات یقینی بنانے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکی ضلعی حکومتوں کوہدایت کی ہے کہ غیرمعیاری ایندھن کے استعمال سے زہریلادھواں چھوڑنے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
والی فیکٹریوں کے خلاف قانونی کارروائی سے گریزنہ کیاجائے اورماحولیاتی آلودگی سے بچاؤکے لیے ضروری انتظامات کوبھی یقینی بنایاجائے‘ ذرائع کے مطابق سوئی گیس کی کمی کے باعث سائزنگ انڈسٹریزکے بوائلرزکے لیے ایندھن کے طور پرپلاسٹک‘ چمڑا‘ ٹائرز‘ پولسٹرکپڑاوغیرہ استعمال کرنے سے زہریلادھواں پیداہوتاہے جولوگوں میں سانس کی بیماری کے پھیلاؤکاموجب بنتاہے جس پرحکومت نے غیرمعیاری ایندھن استعمال کرکے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے حکومتی احکامات پرعملدرآمدیقینی بنانے کے لیے ضلعی حکومت نے متعلقہ حکام کوہدایت جاری کردی ہے۔