گورنر اچانک ہائیکورٹ بار ملتان پہنچ گئے،مسائل کے حل کی یقین دہانی

گورنر اچانک ہائیکورٹ بار ملتان پہنچ گئے،مسائل کے حل کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نمائندہ خصوصی )گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے وکلاء اورملتان بارکے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس ضمن میں گورنرپنجاب گزشتہ روز اچانک ہائیکورٹ بارملتان پہنچ گئے اس موقع پر صدربارشیخ جمشید حیات اوردیگر سینئروکلاء نے ان کا استقبال کیا۔بعدازاں صدرباردفترمیں گورنر پنجاب نے وکلاء سے باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگوکی اورکہاکہ ملتان باران کی اپنی بارہے اوراپنیگھر (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
میں آنے کی اطلاع دینی ضروری نہیں ہوتی ہے اوراس گھر کے تمام مسائل ان کے مسائل ہیں جن کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائیگا۔اس موقع پر صدربارشیخ جمشید حیات نے وکلاء اوربارکو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔