فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ‘ مضر صحت کیچپ کے 30 ڈرم تلف کردیئے

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ‘ مضر صحت کیچپ کے 30 ڈرم تلف کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار ) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں کی مختلف علاقوں میں اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
۔اس سلسلے میں کمہار منڈی چوک پرواقع کیچپ یونٹ سے 30ڈرم ناقص کیچپ برآمد کر کے ضائع جبکہ مشینری قبضے میں لے لی۔ چونگی نمبر6 بوسن روڈملتان پر واقع اریبک پیزا ہٹ کو2000 روپے، ممتازآبادمین مارکیٹ پر واقع عامر تکہ شاپ کو5000 روپے، ٹیسٹی سٹوڈنٹ بریانی کو 1000روپے اور گورمے بیکری کو 25000روپے و رکرز کی ذاتی صفائی ناقص، Open Dust bin اورDirty Freezer کی موجودگی کی وجہ سے جرمانہ کیا۔ مزیدبراں بوسن روڈپرحافظ آئل سنٹر اینڈکریانہ سٹور،Best Buys، 786ڈرنک کارنر،Num Num Food ،شاہ بدرروڈغازی آباد پر واقع رضوان بیکر ز اینڈجنرل سٹور،سلیم کیفے ہوٹل ،محمدی نہاری ہاؤ س اینڈتکہ شا پ اورقدیرآبادنرد گلٹیکس پر واقع محمد احمد پیر خاصے والے کو ناقص صفائی کے انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی غیر تسلی بخش ہو نے کی بنا ء پر بہتر ی کے احکامات جاری کئے گئے۔