خواجہ غلام فریدؒ کے عرس کی سہ روزہ تقریبات اختتام پذیر
مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی)برصغیر پاک وہند کے عظیم روحانی بزرگ اورہفت زبان صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے عرس مبارک کی سہ روزہ تقریباتگزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئیں عرس کی اختتامی تقریب مزار فرید ؒ پرہوئی جسمیں سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ خاندان فرید ؒ کے خانوادے خواجہ شمس الدین کوریجہ، خواجہ کلیم الدین کوریجہ خواجہ شریف محمد عامر کوریجہ، خواجہ غلام فرید(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
کوریجہ،خواجہ راول معین کوریجہ، خواجہ عزیر کوریجہ،خواجہ علی معین کوریجہ، خواجہ حمزہ کلیم کوریجہ ، خواجہ شاہ ویز شمس کوریجہ ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف حماد حسن کے علاوہ ملک بھر سے آئے ہوئے مختلف مزارات کے سجادگان،مشائخ عظام علماء کرام جن میں خو اجہ عبدالحق سجادہ نشین دربار حضرت سچل سرمست ، سید وقار لطیفی سجادہ نشین دربار شاہ عبداللطیف بھٹائی ، سجادہ نشین دربار مٹیاری شریف غلام مجدد سرہندی، پیر غلام حسین سجادہ نشین جھوک شریف سندھ، پیر عبداللہ شاہ سجادہ نشین چیہو شریف سندھ، پیر سید محمد شاہد شاہ ،حضرت پیر سید خالد سیف اللہ گیلانی چئیرمین علماء مشائخ کونسل پاکستان نارووال، چوہدری محمد اسد گھمکول شریف کے سجادہ نشین ، عبدالمجید چانڈیو شاہ عبداللطیف بھٹائی کے ڈین،سرفراز کوریجہ ایگزیکٹو ڈائریکٹرشاہ لطیف یونیورسٹی کے پروفیسرز کے 11 رکنی وفد کے ہمراہ انجینئرنگ یونیورسٹی رحیم یار خان کا 25 رکنی وفد بھی شامل تھا اس کے علاوہ ملک بھر کی اہم سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات نے عرس کی سہ روزہ تقریبات میں شرکت کی عرس فریدؒ کے آخری روز تقریبات کا آغاز نماز فجر کے بعد مزار فریدؒ پر قران خوانی سے ہوا جس کے بعد محفل سماع کا سلسلہ شروع ہوا جسمین ملک کے نامور قوال مہر علی اور شیر علی کے علاوہ غلام فرید سندھی اور دیگر قوالوں نے صو فیا ء کرام کے صوفیانہ کلام سنا کر شرکا محفل کو جھومنے پر مجبور کر دیا جس کے بعد تبرکات کی تقسیم کی گئی جسکے بعد سجادہ نشین مزار فرید نے عرس کے اختتام کااعلان کرتے ہوئے ملک بھر سے آئے ہوئے زائرین کی خوشحالی انکی ترقی اور درازی عمر کے لئے دعا کرائی جبکہ ملک وقوم کی ترقی ،خوشحالی ،استحکاماور سلامتی کے علاوہ پاک فوج کی سلامتی اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔