تبرک حاصل کرنے کیلئے لوگوں میں چھینا جھپٹی ‘سرکاری اہلکاروں کوڈی پی او کی شاباش

تبرک حاصل کرنے کیلئے لوگوں میں چھینا جھپٹی ‘سرکاری اہلکاروں کوڈی پی او کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) عرس حضرت خواجہ غلام فریدؒ کی تقریبات (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
اختتا می دعاء کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں اختتا می دُعاء کے بعدسجادہ نشین نے تبرک تقسیم کیا جسے حاصل کر نے کے لئے لوگ جھپٹتے رہے اختتام کے ساتھ ہی دوسرے شہروں سے ڈیوٹی کے لئے آنے والے سرکاری اہلکار بھی ڈیوٹی ختم کرکے اپنے محکموں کوروا نہ ہوگئے آج ضلع بھر میں عام تعطیل کے باعث نہ صرف راجن پور بلکہ ضلع رحیم یار خان میں بھی لوکل چھٹی کے باعث وہاں سے بھی زائرین کی کثیر تعداد عرس کی اختتا می تقریب ودعاء میں شریک ہوئی ڈی پی او حافظ عرفان اللہ مروت نے کوٹ مٹھن میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس آفیسران واہلکاران کو فرائض منصبی بہترانداز میں انجام دینے پر شا باش دی۔