حکومت عوام کی فلاح کیلئے تمام تر توانائیاں استعمال کر رہی ہے‘ ثقلین بخاری

حکومت عوام کی فلاح کیلئے تمام تر توانائیاں استعمال کر رہی ہے‘ ثقلین بخاری

  

لیہ ( نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی پیر سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی فلاح وبہبود کے اربوں کے منصوبوں کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر توانائیاں (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

بروئے کار لا رہی ہے۔ بجلی سے محروم آبادیوں کو بجلی کی سہولت سے آراستہ کرنے کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ اور حلقہ این اے 182 میں آئندہ انتخابات تک کوئی بستی یا آبادی جو بجلی سے محروم چلی آرہی ہو وہ اس سہولت سے استفادہ کررہی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چک نمبر 122 ٹی ڈی اے گلستا ن رضا کوٹلہ حاجی شاہ میں حاجی زوار ملک ظفر عباس کلواڑ کے ڈیرہ پر بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ میرا مشن لوگوں کی خدمت اور علاقہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے جدوجہد کرنا ہے ۔لوگوں کے مطالبہ پر ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا کہ کوٹلہ حاجی شاہ اور گلستان رضا تک کے مکینوں کو گیس کی فراہمی اور لیہ شوگرملز ریلوے پھاٹک کے ساتھ لنک پختہ روڈ کی بی زیڈ یو بہادر سب کیمپس یونیورسٹی ، اڈہ حافظ آباد تک توسیع کے لئے بھی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے زوار حاجی ملک ظفر عباس کلواڑ ، ملک حسین رضا کلواڑ ، چیئرمین ٹی ایم اے لیہ حافظ جمیل احمد خان اور خادم حسین ناوڑا نے موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی تعریف کی جلسہ میں موجود کلواڑ ، کھر ، تھند ، شجرہ ، اعوان ، ناوڑا ، کچھی اور علیانی برادری کے سرکردہ افراد نے آئندہ انتخابات میں سید ثقلین شاہ بخاری کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -