ڈسٹرکٹ بار ملتان کے انتخابات ‘ 6 سیٹوں پر 18 امیدواروں میں مقابلہ

ڈسٹرکٹ بار ملتان کے انتخابات ‘ 6 سیٹوں پر 18 امیدواروں میں مقابلہ

  

ملتان ( نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات کیلئے 6 نشستوں پر 18 امیدواروں کے درمیان 14 جنوری کو مقابلہ ہوگا۔نیز مجلس عاملہ کی 10 نشستوں(بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

پر امیدواروں کوبلامقابلہ قراردیاگیاہے۔اس ضمن میں گزشتہ روز الیکشن بورڈ کے چیئرمین مختاراحمدخان نیازی نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کیمطابق صدارت کے عہدے پر 2 امیدواروں محمد یوسف زبیراورممتازنورٹانگرہ ،نائب صدرکیلئے 4 امیدواروں ،شمسہ نورین،شیخ اعجاز احمد ،عبدالستارملک اورمہرحق نوازدہڑ،جنرل سیکرٹری کے لئے 3 امیدواروں چوہدری محمد کامران ، سیدانیس مہدی اورملک جاوید علی ڈوگر،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے بھی 3 امیدواروں صدف ترمذی، مسرت یاسمین اورشہنازسعید قاضی ،لائبریری سیکرٹری کے لئے 4 امیدواروں اللہ دادخان ،صنوبراقبال،مہرخرم حسین اور نرگس سراج،فنانس سیکرٹری کیلئے خواجہ اعجازحسین صدیقی اوررابعہ ساغرکے درمیان مقابلہ ہوگا۔دریں اثناء4 مبرمجلس عاملہ کی 10 نشستوں کے لئیامیدواروں تصورعباس صدیقی،جاویداقبال ملک ،حافظ عبدالرو?ف قادری ، ریاض حسین رجوانہ ،سلمان الہیٰ قریشی ،سیدسلیم حسین نقوی،طیفور الکونین، محمد امجدخان،محمد تقی اور ولایت علی خان کو بلامقابلہ منتخب قراردیاگیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -