شکایات اورایک ہی تھانے میں بار بار تعیناتی 94پولیس اہلکار وں کے تبادلوں کے احکامات

شکایات اورایک ہی تھانے میں بار بار تعیناتی 94پولیس اہلکار وں کے تبادلوں کے ...

  

ملتان (وقائع نگار)سی پی او ملتان احسن یونس نے مختلف شکایت اورایک ہی تھانہ میں باربار تعینات ہونے کی وجہ سے پولیس(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

میں بڑے پیمانے پراہلکاروں کی اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 94پولیس اہلکاروں کے تیاریوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ ٹرانسفرہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر 7اے ایس آئی12ہیڈ کانسٹیبل اور74کانسٹیبلز شامل ہیں جن میں محمد منیر کو پولیس لائن سے تھانہ دہلی گیٹ کانسٹیبل محمد اقبال کو پولیس لائن سے تھانہ بی زیڈ کانسٹیبل محمد مبین کو گارڈ سیشن جج سے تھانہ شاہ شمس محمد اجمل کانسٹیبل کو تھانہ مظفر آباد سے پولیس لائن غلام مرتضی کو پولیس لائن سے تھانہ قادر پورراں مشتاق احمد کو تھانہ بستی ملوک سے تھانہ سٹی جلال پور پیروالا اوراس طرح دیگر پولیس اہلکاروں کے نام شامل ہیں۔

تبادلے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -