ایم این اے کے ایما پر خاتون ٹیچر کا تبادلہ، ہائی کورٹ نے بیت المال کو نوٹس جاری کردیا

ایم این اے کے ایما پر خاتون ٹیچر کا تبادلہ، ہائی کورٹ نے بیت المال کو نوٹس ...

  

ملتان ( نمائندہ خصوصی )ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ممبرقومی اسمبلی کے ایماء پرخاتون ٹیچرکے تبادلے کے خلاف درخواست پر (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

موجود ہ صورتحال برقراررکھنے کا حکم دیتے ہوئے بیت المال حکام کو 19 جنوری کے لئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کی یاسمین کنول نے وکیل قمرالزمان بٹ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی کہ وہ محکمہ بیت المال پاکستان کے جہانیاں میں واقع سکول میں فرائض سرانجام دے رہی ہے اس ضمن میں 11 نومبر کو مقامی ممبرقومی اسمبلی افتخارنذیرچوہدری کا بھائی حافظ خلیل ڈسٹرکٹ انچارج کاشف اعجاز کے ہمراہ سکول آیااورسکول انچارج فاخرہ تبسم کو ہراساں کرناشروع کردیا ہے اوراس کو سکول کا چارج لینے کاکہالیکن اس نے غیرقانونی حکم ماننے سے انکارکیاتو اس کے تبادلے کی دھمکی دی گئی جس پر ایم ڈی پاکستان بیت المال عابدوحید شیخ کو درخواست بھی بھجوائی لیکن الٹا اس کو لودھراں تبدیل کردیاگیاہے جوغیرقانونی اقدام ہے۔ درخواست میں پاکستان بیت المال کے ایم ڈی ،ڈائریکٹر پنجاب،اسسٹنٹ ڈائریکٹراورٹیچر انچارج خانیوال کو فریق بنایاگیاہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -