سلطان پور تعمیر وترقی کیلئے سروے مکمل کرلیا گیا ہے،عاشق گوپانگ

سلطان پور تعمیر وترقی کیلئے سروے مکمل کرلیا گیا ہے،عاشق گوپانگ

  

سلطان پور(نامہ نگار)ضلع مظفرگڑھ کی چاروں تحصیلوں میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرائیں گے حکومت نے فنڈز فراہم کردیئے ترقیاتی منصوبے عوام کی دہلیز پر مکمل کریں گے، سلطان پور،سیت پور،خیرپور سادات کو ماڈل شہربنانے کیلئے سروے مکمل کرلیاہے ان شہروں میں جلد ہی صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹرفلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار ایم این اے سردار (بقیہ نمبر66صفحہ12پر )

عاشق خان گوپانگ ضلعی چیئرمین حافظ محمدعمرخان گوپانگ نے معززین علاقہ راؤ حاجی محمد عاطف علی خان،کونسلر حاجی اقبال حسین لاشاری سے ملاقات میں کیااس موقع پر راؤ عاطف علی خان نے ایم این اے اورضلعی چیئرمین کو مبارک دی کونسلر حاجی اقبال حسین لاشاری نے سلطان پور کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایم این اے عاشق حسین گوپانگ کو تفصیلات سے آگاہ کیاجس پر ایم این اے نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ حکومت نے فنڈز فراہم کردیئے ہیں سلطان پور کی تعمیروترقی کیلئے سروے مکمل کرلیاگیاہے سیوریج اورسلطان پور کی بستیوں کو بجلی کی فراہمی جلد شروع کریں گے ۔اس موقع پر خواجہ اشفاق حسین نے بھی ایم این اے اورضلعی چیئرمین سے ملاقات کی اور ضلع کی کامیابی پر مبارک باددی اس موقع پر کونسلر مرزا جاوید بیگ مہر اللہ بخش چوہدری محمدافضل بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -