الگ صوبہ،خود مختار ہائیکورٹ کیلئے ملتان،مظفرگڑھ میں وکلاء کی مکمل ہڑتال

الگ صوبہ،خود مختار ہائیکورٹ کیلئے ملتان،مظفرگڑھ میں وکلاء کی مکمل ہڑتال

  

ملتان،مظفرگڑھ ( نمائندہ خصوصی،نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان نے آج جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہورکی طرف سے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف جنوبی پنجاب کے وکلاء کے ساتھ مل کرمکمل ہڑتال کی اورعدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اس سلسلے میں جسٹس نذیرصدیقی شہیدبارہال ملتان میں زیرصدارت عظیم الحق (بقیہ نمبر68صفحہ12پر )

پیرزادہ ا?ل پارٹیز کانفرنس منعقدہوئی جس میں ملک کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وکلاء نے اظہارخیال کیانظامت کے فرائض سیدطاہرمنصوربخاری فنانس سیکریٹری ڈسٹرکٹ بارملتان نے انجام دیئے کانفرنس میں مرزاعزیزاکبربیگ صاحب سابق وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل مہمان خصوصی کے طورپرشریک ہوئے کانفرنس سے اظہارخیال کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ جنوبی پنجاب کے خطہ کوکافی عرصے سے نظراندازکیاجارہاہے اوراس ملک میں جوبھی حکمران آئے ہیں انہوں نے اقتدارحاصل کرتے ہی جنوبی پنجاب کے حقوق کوغصب کیاہے اورمحرومیوں کی انتہاکردی ہے ۔اس لیئے اس خطہ کے لوگوں نے الگ صوبہ حاصل کرنے کی جدوجہدشروع کردی ہوئی ہے اوراب اس تحریک کوپہلی مرتبہ ملتان کے وکلاء نے شروع کیاہواہے جوکہ اب اپنے منطقی انجام کوعلیحدہ صوبہ اورعلیحدہ ہائیکورٹ حاصل کرکے پہنچے گی۔مقررین نے اس سلسلہ میں صدربارعظیم الحق پیرزادہ جوکہ صوبہ بناؤتحریک کے کنویینئربھی ہیں کوخراج تحسین پیش کیاصدربارعظیم الحق پیرزادہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ ڈسٹرکٹ بارملتان کے وکلاء نے اپنے خطہ کے لوگوں کے حقوق حاصل کرنے کے لیئے الگ صوبہ بنانے کی جدوجہدکاآغازکردیاہے یہ ملک ایک وکیل نے بنایاتھااس کے استحکام کی جنگ بھی وکلاء نے لڑی اوراب جنوبی پنجاب کی محرومی بھی صوبہ بناکرختم کریں گے ۔آج کی آل پارٹیزکانفرنس میں شامل تمام جماعتیں متفقہ طورپرالگ صوبہ کی حمایت کرتی ہیں اورالگ صوبہ حاصل کرکے ہم دم لیں گے کانفرنس سے تحریک انصاف ملتان کے وکلاء ونگ صدر مصطفٰے چوہان، نائب صدر خوش بخت خان، سیکرٹری اطلاعات، سید منصور بخاری پیپلز پارٹی کے حبیب اللہ شاکر، مہر اقبال سرگانہ، سید عارف شاہ، طارق سعید، الیاس خان جماعت اسلامی کے محمدرفیع رضا صدر اسلامک لائیرز موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ(ق) کے چوہدری ذوالفقار سدھو پاکستان سرائیکی پارٹی کے ملک جاویدچنٹر اور محمد اکرم شاہین سومرو اور غریب عوام محاذ کے حافظ اللہ دتہ کاشف سابق صدر بار ، نظام مصطفٰے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق صدر بار وسیم ممتازاور نزاکت خسین بھٹہ اور آفتاب سرور گوندل نے خطاب کیا۔علیحدہ صوبہ و خودمختار ہائیکورٹ کیلئے ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ میں جمعہ کے روز فل ڈے ہڑتال اور مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -