لودھراں ٹرین حادثہ‘ شعبہ ٹریفک اور مکینیکل ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے لگے

لودھراں ٹرین حادثہ‘ شعبہ ٹریفک اور مکینیکل ملبہ ایک دوسرے پر ڈالنے لگے

  

ملتان(جنرل رپورٹر)لودہراں اور آدم واہن ہونے والے اس حادثہ کے بعد شعبہ ٹریفک اور مکینیکل خود کو بچانے کے لئے ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں ذرائع کے مطابق شعبہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ اس حادثہ کا ذمہ دار ٹرین ڈرائیورراجہ ذوالفقار اور فائر مین توقیر مشتاق ہے جنہوں نید ھند کے باوجودٹرین کی رفتار کم نہ کی اور نہ ہی انہوں نے سگنل دیکھ کر ٹرین کو روکا‘جبکہ شعبہ مکینیکل نے اس حادثے کی (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ذمہ داری شعبہ ٹریفک پر ڈال دی ہے جن کا کہنا ہے کہ گیٹ مین نے مال گاڑی جانے کے بعد کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی آمد پر گیٹ بندنہ کیا ذرائع کے مطابق گیٹ کھلا ہونے پر سگنل واضح طور پر ٹرین ڈرائیور کو آگے آنے سے روک رہا تھا تاہم ڈویژنل سطح پر شعبہ جات کی باہمی چپقلش کے باعث حادثہ کی جوائنٹ انکوائری بھی نہ بنائی گئی تھی تاہم وزیر ریلوے کو اس حادثہ بارے بریفنگ دینے کے بعد جوائنٹ انکوائری منظر عام پر لائی جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -