سکولوں کے قریبی ریلوے کراسنگ پھاٹکوں سے محروم‘ طلبہ کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

سکولوں کے قریبی ریلوے کراسنگ پھاٹکوں سے محروم‘ طلبہ کی زندگیاں داؤ پر لگ ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ملتان سمیت صوبے بھر میں سکولوں کے قریب سیکڑوں مقامات پر ریلوے کراسنگ پر پھاٹک نہ بن سکے ‘ معصوم طلبہ کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ‘ بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم اور ریلوے کے حکام کی عدم توجہ کے باعث کئی مقامات پر ریلوے کراسنگ پر پھاٹک تعمیر نہیں ہوسکے ‘ سکول جاتے ہوئے اور واپسی پر بچے پیدل‘ سائیکل اور موٹر سائیکل پر ریلوے لائن کراس کرتے ہیں جس (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کے باعث کسی بھی وقت سنگین حادثے کا اندیشہ ہے‘اس بارے میں بار بار حکومت کو نشاندہی کی جا چکی ہے لیکن اقدامات نہیں کئے جا سکے اور معصوم بچے روزانہ شدید خطرے میں ریلوے لائن کراس کرتے ہیں ‘ ریلوے کراسنگ پر پھاٹک ‘ انڈرپاس یا پل نہ ہونے کے باعث کئی حادثے ہو چکے ہیں لیکن حکومت نے اقدامات نہیں کئے جس کے باعث اب لودھراں میں سنگین حادثہ پیش آیا ہے جس میں 5بچوں سمیت 9افراد ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -