پیاسے تھرکو سیراب کرنے کیلئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے منصوبے مکمل

پیاسے تھرکو سیراب کرنے کیلئے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے منصوبے مکمل

  

ملتان (سٹی رپورٹر)فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ’’فراہمی آب پروگرام‘‘ کے تحت تھرپارکر میں مزید ایک درجن سے زائد واٹر پراجیکٹس مکمل کر لیے گئے۔ جن میں ہینڈ پمپ، کنویں، سولر ٹیوب ویل اور زرعی سولر ٹیوب ویل شامل ہیں۔ مکمل کیے گئے پراجیکٹس اسلام کوٹ، ڈیپلو، مٹھی کے علاقوں(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

میں واقع ہیں، جن سے ہزاروں خاندانوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہوا ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ ایف آئی ایف کے سولر واٹر پراجیکٹس کے ذریعے عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر پانی میسر آیا ہے۔

فراہمی آب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -