ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالے 2افراد نشتر ہسپتال میں چل بسے
ملتان (وقائع نگار)ٹریفک حادثات میں زخمی ہونیوالے 2ا فراد نشتر ہسپتال میں چل بسے تفصیل کے مطابق یزمان کے نواحی علاقہ چک نمبر102ڈی بی کے رہائشی 39سالہ محمد الیاس (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
کو بستی ملوک کے علاقے میں تیز رفتار ویگن نے ٹکرمار دی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیاتھا اوراسے تشویشناک حالت میں نشتر داخل کروایا جہاں وہ دم توڑ گیا نشتر حکام نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔بوسن روڈ اڈا صدیق آباد کے رہائشی 50سالہ ربنواز کو جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب کو گاڑی نے ٹکر مار دی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھااوراسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال داخل کروایا گیاجہاں وہ گزشتہ روزدم توڑ گیاربنواز کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔