ریلوے کراسنگ والے متعدد مقامات پر پھاٹک تعمیر نہ ہونے پر ماہرین تعلیم کا اظہار تشویش

ریلوے کراسنگ والے متعدد مقامات پر پھاٹک تعمیر نہ ہونے پر ماہرین تعلیم کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر )ماہرین تعلیم رانا ولایت علی ‘ مجاہد حسین زیدی‘ محمد اقبال‘ محمد ذوالفقار‘ چوہدری ارشد‘مظہر ممتاز بھٹہ‘ فہمیدہ علی‘ امینہ بیگم اور مسز نسیم رانا نے ریلوے کراسنگ کے کئی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
مقامات پر پھاٹک تعمیر نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے‘ انہوں نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول چک آر ایس کے قریب ریلوے کراسنگ پر بھی ریلوے پھاٹک نہیں ہے ‘ معصوم بچے روزانہ پیدل‘ سائیکل اور موٹر سائیکل پر ریلوے لائن پار کرتے ہیں ‘ کسی بھی وقت سنگین حادثے کااندیشہ ہے ‘ اس لئے فوری طور پر وہاں ریلوے پھاٹک ‘ انڈر پاس یا پل تعمیر کیا جائے تاکہ بچوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔