ڈویثرنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سیکنڈری سکول ملتان نے سکولوں کے قریب ریلوے کراسنگ پر اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے کا حکم دیدیا

ڈویثرنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سیکنڈری سکول ملتان نے سکولوں کے قریب ریلوے کراسنگ ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سیکنڈری ملتان اشفاق گجر نے سکولز کے قریب ریلوے کراسنگ پر اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگانے کا حکم دے دیا ‘ اپنی نگرانی میں بچوں کو (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

ریلوے لائن پار کرائیں گے ‘ انہوں نے رابطے پر بتایا کہ یہ بہت افسوسناک صورتحال ہے ‘ ٹرین کی رکشے کو ٹکر سے 5بچوں سمیت 9افراد کے جاں بحق ہونے پر انہیں شدید صدمہ ہوا ہے ‘ اس لئے انہو ں نے ملتان ڈویژن کے اضلاع کے افسران تعلیم کو حکم جاری کر دیا ہے کہ ایسے سکولز جن کے قریب ریلوے کراسنگ پر پھاٹک ‘ انڈر پاس یا پل نہیں ہیں ‘ وہاں روزانہ سکول آتے اور جاتے ہوئے اساتذہ کی ڈیوٹیا ں لگائی جائیں جو بچوں کو اپنی نگرانی میں ریلوے لائن پار کرائیں ‘ ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن) سیکنڈری( ملتان اشفاق گجر نے مزید بتایا کہ وہ محکمہ ریلوے کو بھی لیٹر جاری کر رہے ہیں کہ ریلوے کراسنگ کے تمام مقامات پر پھاٹک ‘ انڈر پاس یا پل بنائے جائیں تاکہ معصوم طلبہ کی زندگیاں بچ سکیں ۔

ڈیوٹیاں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -