ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن ملتان میں اثاثے تقسیم کر دیئے گئے

ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن ملتان میں اثاثے تقسیم کر دیئے گئے

  

ملتان ( خبر نگار )ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن میں اثاثہ جات کی تقسیم(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

کے حوالے سے اجلاس زیر صدارت اے ڈی ایل جی خضر کھاکھی میں منعقد ہوا۔ میونسپل کارپوریشن کو موسی پاک ، شیر شاہ اور شاہ رکن عالم ٹاون کافرنیچر، اے سی اور ٹینٹ کا سامان فراہم کردیا گیا ہے جبکہ ضلع کونسل کو بوسن ٹاون کے ٹینٹ ، اے سی اور کمپیوٹر دینے کافیصلہ کر لیا گیا ہے بتایاگیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کو 20جیپیں، کلٹس اور ڈبل کیبن گاڑیاں جبکہ 4موٹر سائیکلیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ضلع کونسل کو 9گاڑیاں اور 2موٹر سائکلیں فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ تجاوزات کا تمام سامان میونسپل کارپوریشن کے ہینڈ اوور کردیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -