موجودہ بلدیاتی نظام عوامی توقعات کی ترجمانی نہیں کرتا ، حاجی یوسف انصاری

موجودہ بلدیاتی نظام عوامی توقعات کی ترجمانی نہیں کرتا ، حاجی یوسف انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)کونسلرز اتحاد ضلع ملتان کے صدر حاجی محمد یوسف انصاری نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام عوام کی توقعات کی ترجمانی نہیں کرتا بلکہ عوام کو اس کے ثمرات سے محروم کر کے تمام اختیارات بیوروکریسی کے حصے میں ڈال دئے گئے ہیں۔ وہ گذشتہ روز کنوینر ڈاکٹر اکرم شاد کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری محمد طفیل کھوکھر، سٹی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
صدر حافظ نذر روانی، سٹی جنرل سیکرٹری اشفاق ندیم ایڈوکیٹ اور احسان قریشی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نطام میں آئینی ترمیم ناگزیر ہو چکی ہے کیوں کہ موجودہ حکومت جو عوامی خدمت کی دعوے دار ہے اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اسے عوام کی خدمت کے لئے بلدیاتی اداروں کو جمہوری تقاضوں کے عین مطابق بنانا ہو گا اور عوام کے بنیادی حقوق سے ہم آہنگ کرنا ہو گا بصورت دیگر اگر آئینی ترمیم کا راستہ اختیار نہ کیا گیا تو کرپشن کے مزید دروازے کھیں گے اور عوام بلدیات کے ثمرات سے محروم رہیں گے۔ حاجی محمد یوسف انصاری نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ کونسلرز جو اس نظام میں بنیادی اکائی کا درجہ رکھتا ہے اور عوام کے ووٹ سے منتخب ہوا ہے اسے یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ میئر اور ڈپٹی میئرز کے الیکشن میں نہ تو ووٹ کا حق دیا گیا اور نہ ہی اس کے بعد ہونے والے اجلاسوں میں کس مشاورت کے لئے کسی کونسلرز کو مدعو کیا گیاجس سے منتخب کونسلرز میں بے چینی کا عنصر بڑھتا جا رہا ہے اور آنے والے وقت میں مقامی حکومتیں مزید مشکلات کا شکار ہو سکتیں ہیں۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو حکمران جماعت کو 2018کے عام انتخابات میں عوامی حمایت سے محروم ہونا پڑے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے کونسلرز کے اعزاز میں اتوار 8جنوری 2017 دو بجے دن لابر ہاؤس سرکلر روڈ بیرون دولت گیٹ ملتان میں ایک شاندار پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا۔
یوسف انصاری