بہاولنگر،محکمہ بہبود آبادی میں خاتون،ہیلپرز کیلئے آئی امیدواروں کو تذلیل کا سامنا

بہاولنگر،محکمہ بہبود آبادی میں خاتون،ہیلپرز کیلئے آئی امیدواروں کو تذلیل ...

  

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب حکومت نے ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے محکمہ بہبود آبادی کی کارکردگی کو قابل ستائش بنانے کے لئے بہاولنگر ضلع میں 16نئے فلاحی مراکز قائم کرنے کی منظوری دے دی اس ضمن میں نئے فلاحی مراکز اور سابقہ خالی ریگولر پوسٹوں پر بھرتی کے اخباری اشتہار (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

جاری کردیا ۔ جس کی پاداش میں 19خاتون ہیلپز،16چوکیداراور فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ(میل و فی میل) کی مجموعی طور پر43 خالی آسامیوں سمیت سابقہ خالی آسامیوں پر تقریبا ڈیڑھ ہزارکے قریب امیدواروں کو انٹرویو میں شامل کیا گیا۔ساڑھے پانچ سو خواتین امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی جن میں 46درخواستوں کی امیدواروں کو ٹیکنیکل بنیادوں پر منسوخ کردیا گیا جبکہ معذور اوراقلیت کوٹہ کی,4 4درخواستیں،اوپن میرٹ پر 486درخواستیں انٹرویو کے لئے شامل کی گئیں ۔انٹرویو کے لئے امیدواروں کو دفتر میں بٹھانے کے لئے رسمی طور پر 20کرسیاں صحن میں لگا دیں جبکہ سینکڑوں خواتین و مرد کے الگ الگ انٹرویوکے لئے کرسیوں، پانی سمیت کسی قسم کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر طارق محمود کی نااہلی اور بندربانٹ سے گھأراہٹ کا شکار ہوکر دن بارہ بجے تک متعدد بار انٹرویو منسوخ کئے جانے کاغیر سرکاری اعلان کرکے امیدواروں کو کم کرنے کی کوشش کرتا رہا تاہم امیدواروں کے واپس نہ جانے کے بعددب بارہ بجے انٹرویو لینے کا سلسلہ شروع کیا۔ امیدواروں کی صرف حاآضری لگا کر انہیں رخصت کیا جاتا رہا۔اسی طرح انٹرویو کمیٹی میں شامل اے ڈی سی جی اور ڈی او سی افسران موقع پر موجود ہونے کے باوجود مقامی اعلیٰ افسر کی ہدایت کے باعث خاموش تماشائی بنے رہے اور انٹرویو کے دوران ؤمہمانوں کی طرح آتے جاتے رہے ۔ موقف لینے کے لئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر طارق محمود سے رابطہ کیا گیا تو انہوں سوالات کا جواب دینے کی بجائے دو سے تین بار ایک ہی لفظ دہراتے ہوئے کہا کہ مصروفیت کے باعث کوئی جواب نہیں دے سکتا اس بارے میں بعد گفتگو کی جائے گی۔دوسری جانب چیئرمین ریکروٹمنٹ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر اظہر حیات موقف لینے کے لئے متعدد بارٹیلی فونک رابطہ کیا گیا لیکن ان سے بھی رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

تذلیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -