ضلع کونسل افسر اور ملازمین حاضری لگا کر دفتر سے غائب رہنے لگے

ضلع کونسل افسر اور ملازمین حاضری لگا کر دفتر سے غائب رہنے لگے

  

ملتان ( خبر نگار )ضلع کونسل کے افسران اور ملازمین نے حاضری لگا کر دفاتر سے غائب ہونا معمول بنا لیا ہے ضلعی چیئرمین دیوان عباس بخاری نے ملازمین کو دفاتر میں ڈیوٹیوں پر حاضررہنے کی ہدایت جاری کردی ہیں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز سب انجینئر ارشاد خان، سعید بھٹی، عبدالجبار، (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

محمد سلیم حاضری لگا کر دفتر سے چلے گئے تھے۔ ضلع چیئرمین اور وائس چیئرمین کی جانب سے سب انجینئرز کو طلب کرنے کے باوجود دفتر نہیں پہنچے جس پر ضلعی چیئرمین دیوان عباس بخاری نے ملازمین کو دفاتر میں پورا ٹائم دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

دفتر سے غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -