میٹرو بس فلائی اوور کا ڈیزائن اور تعمیراتی معیار انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کیمطابق ہے‘ صابر خان سدوزئی

میٹرو بس فلائی اوور کا ڈیزائن اور تعمیراتی معیار انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کیمطابق ...

  

ملتان (پ ر)ملتان میٹرو بس منصوبے کے ٹیکنیکل ایڈوائزر صابر (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )خان سدوزئی نے میٹرو بس فلائی اوور کی چوڑائی کم ہونے کے بارے وضاحت کی ہے کہ میٹرو بس منصوبے کا ڈیزائن اور تعمیراتی میعار انٹر نیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق ہے اور اس میں لاہور اور راولپنڈی۔اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے تجربے کا نچوڑ شامل ہے،یہی وجہ ہے کہ ملتان میٹرو بس منصو بے کے ٹر یک کی فنشنگ اور بس اسٹیشن کا ڈ یزا ئن سب سے منفر د ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ منصوبے کے لئے بیرنگ پیڈ ز، برقی زینے، لفٹ، جنریٹرز ، ایکس پنشن جوائنٹس وغیرہ یورپ سے درآمد کئے گئے ہیں اور تھرڈ پارٹی سے بیرون ملک ہی اس کے کوالٹی ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔ صابر خان سدوزئی نے کہا کہ میٹرو بس منصوبے پر سینکٹروں انجینئرز، ہنرمندوں اور مزدوروں نے کام کیا اورقلیل عرصہ میں ایک میگاپراجیکٹ کے خواب کو حقیقت کا روپ دے دیا صابر خان سدوزئی نے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ بہت سے دیگر ترقیاتی منصوبوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا اور ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں متعین کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 16میٹرو بس اسٹیشنزپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کردئیے گئے ہیں جبکہ بقیہ5اسٹیشنزچند دنوں کے اندر پی ایم اے کو دے دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد میڈیا کو میٹرو بس ٹریک کے وزٹ کی دعوت دی جائے گی اور انہیں ڈیزائن سمیت تمام پہلوؤں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی جائے گی انہو ں نے واضح کہا کہ بس کورڈو کی چو ڑا ئی لاہو راور راولپنڈ ی ۔اسلام آ با دمیٹرو بس کا ریڈور کے برا بر ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -