درخت کٹوانے کی ویڈیو ‘ سینئر ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول شیر شاہ اور ایس ایس ٹی کیخلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم

درخت کٹوانے کی ویڈیو ‘ سینئر ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول شیر شاہ اور ایس ایس ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر )گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شیر شاہ میں طلبہ سے درخت کٹوانے کی ویڈیو ایس ایس ٹی رانا یوسف نون نے اپنے موبائل فون پر بنائی‘ ویڈیو منظر عام پر آنے پر سینئر(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

ہیڈ ماسٹر بلال شاہین کوسیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب اور ایس ایس ٹی رانا یوسف نون کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کی صوابدید پر بھیج دیا گیا ہے‘بتایاگیا ہے کہ سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے دونوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا ‘ اس بارے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان اشفاق گجر نے رپورٹ سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب کو بھجوا دی ہے جس میں سینئر ہیڈماسٹر بلال شاہین اور ایس ایس ٹی رانا یوسف نون کو قصورقراردیا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -