زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس بدعنوانی کیس ‘ملزموں میں نقول تقسیم کرنے کیلئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی

زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس بدعنوانی کیس ‘ملزموں میں نقول تقسیم کرنے کیلئے ...

  

ملتان ( نمائندہ خصوصی )جج احتساب عدالت ملتان نے زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس بدعنوانی کیس میں ملزموں میں نقول (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

تقسیم کرنے کے لئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں نیب ملتان کی جانب دائر ریفرنس کے مطابق سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خواجہ علقمہ نے سینڈیکیٹ کی منظوری کے بغیر لاہور میں یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کیا جس میں رجسٹرار ملک منیر احمد اور کیمپس ٹھیکیدار امداد حسین بھٹی کی ملی بھگت شامل تھی اور ملزمان نے ساز باز کرکے باقاعدہ منظوری کے بغیر فیسوں کی وصولی شروع کی اور اراضی کی مد میں بھی کروڑوں روپے غبن کئے جس پر مختلف شہریوں کی جانب سے درخواستیں دے کر نشاندہی بھی کی گئی ہے جس پرملزموں خواجہ علقمہ ،ملک منیراحمد،چیف ایگزیکٹو آفیسرمنیربھٹی اور کیمپس ڈائریکٹر لاہور حمز ہ منیر بھٹی کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیااور کا غذات کی برآمدگی کی گئی بعدازاں ملزم ضمانت پررہاہوگئے تاہم ملزموں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔جس پر فاضل عدالت نے ملزموں کو طلب کیاتھااورملزموں میں مقدمہ کی نقول تقسیم کرنے کے لئے مزید سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -