خانیوال،بھکر،ڈیرہ میں13لاکھ55ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے

خانیوال،بھکر،ڈیرہ میں13لاکھ55ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے

  

خانیوال،بھکر،ڈیرہ غازی خان(بیورو نیوز،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)تین روزہ قومی پولیو مہم16جنوری سے شروع ہوگی،اس سلسلے میں خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر خانیوال زید بن مقصود کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائز ہ لینے کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا (بقیہ نمبر69صفحہ12پر )

جس میں 16تا18جنوری تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں محکمہ پولیس‘ محکمہ تعلیم ‘صحت ‘زراعت ‘بہبو دآبادی ‘مانیٹرنگ اور نمائندہ ڈبلیو ایچ او سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلا س میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ اس قومی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر پانچ لاکھ چودہ ہزار 214بچو ں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اس مہم کے دوران 1010موبائل ٹیمیں ‘114ہیلتھ فیسلٹی ٹیمیں ‘66ریلوے سٹیشن و بس اسٹینڈز و ویگن سٹینڈز ٹیمیں ‘ایریا انچارجز229اور زونل سپروائزر 100ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔بھکر سے نامہ نگار کے مطابق قومی مہم برائے انسداد پولیو کے تحت محکمہ صحت نے سال نو کے پہلے تین روزہ اینٹی پولیو راؤنڈ کیلئے ویکسی نیشن پلان مرتب کرلیاہے جس کے تحت ضلع بھرمیں پانچ سال تک عمر کے 261000بچوں کوپولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔یادرہے کہ یہ ویکسی نیشن راؤنڈ 16جنوری سے 18جنوری تک مکمل کیاجائیگا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر احمدمستجاب کرامت کے زیر صدارت منعقدہ ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی جس میں محکمہ صحت کے انتظامی افسران ،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ، این جی اوز کے نمائندگان،محکمہ تعلیم،پولیس اوردیگر معاون شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر احمد مستجاب کرامت نے محکمہ صحت کے مرتب کردہ ویکسی نیشن پلان کاتفصیلی جائزہ لیتے ہوئے اس امر کی تاکید کی کہ تین روزہ راؤنڈ کے دوران ویکسی نیشن کے اہداف سوفیصد مکمل کیے جائیں۔ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ضلع ڈیر ہ غازیخان میں تین روزہ قومی پولیو مہم 16جنوری سے شروع ہو گی جس میں پانچ سال تک کے پانچ لاکھ 80ہزار683بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے . مہم کیلئے 1451ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں مجموعی طو رپر 3155افرادی قوت مہم کے دوران فرائض انجام دے گی . یہ بات ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمن کی ز یر صدارت ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس میں بتائی گئی . ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے . میدانی علاقوں میں پنجاب پولیس جبکہ ٹرائیبل ایریا میں بی ایم پی ؍ بلوچ لیوی سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی . اجلاس کو بتایاگیاکہ پولیو مہم کیلئے 266ایریا انچارج ، 304موبائل ٹیمیں ، 87فکسڈ اور 60ٹرانزٹ سائیٹس قائم کی گئی ہیں . حضرت سخی سرورؒ ، پیر ؒ پٹھان تونسہ شریف اور زندہ پیر ؒ کے درباروں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کی جاتی ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -