رحیم یار خان پولیس کی ناقص سکیورٹی ‘ شہری سرعام امریکن سنائپر لیے گھومتا رہا
رحیم یارخان(بیورونیوز) پولیس کی ناقص سیکورٹی، شہری سرعام امریکن سنائپر سڑکوں پر لیے گھومتا رہا، کسی پولیس اہلکار،حساس ادارے یا سیکورٹی ایجنسیز نے ایکشن نہ لیا، سنائپر گن (بقیہ نمبر70صفحہ12پر )
کے مالک کو لے جانیو الے موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹ سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں، شہر کو کسی بھی ایک اور بڑے حادثے یا خودکش دھماکے سے بچایا جاسکتاہے، تفصیل کے مطابق چوک بہادرپور کے قریب ایک پرانی سی موٹرسائیکل نمبری RNK-10-7549 کی پچھلی نشست پر سادہ کپڑوں میں ملبوس ایک نامعلوم شخص نے جدید امریکن سنائپر گن کندھے سے لٹکار کھی تھی ۔ وہ کئی گھنٹے تک چوک بہادرپور کے آس پاس ہی دیکھا گیا تاہم اس سلسلہ میں نا تو کسی پولیس اہلکار نے سرعام قانون کی خلاف ورزی پر اسے روکا ، نہ ہی اسے کسی حساس ادارے، سیکورٹی ایجنسیزنے رپورٹ کیا اور نہ ہی اس سلسلہ میں کسی بھی تھانے میں کسی کی گرفتاری یا مقدمہ کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔ اسی طرح موٹرسائیکل نمبر محکمہ ایکسائز کے مطابق وہ کسی ذوالفقار علی نامی شخص کے نام رجسٹرڈ ہے ،واضح رہے کہ سیکورٹی کے ایسے ہی ناقص انتظامات کی باعث گزشتہ دنوں 30دسمبر کو سی ٹی ڈی اہلکاروں اور گاڑی پر خودکش بمبار حملہ کرچکاہے جس کے نتیجہ میں دواہلکار زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گئے تھے۔ سڑکوں پر سادہ لباس میں اسلحہ اور وہ بھی جدید امریکی اسلحہ لے کر گھومنے والے کو اگر کسی نے دیکھ کر نظرانداز بھی کردیاتو یہ شہر کے لیے ایک اور الارم ہوگا .