ملک میں کرپشن کیخلاف پہلی آواز جماعت اسلامی نے اٹھائی ‘ میاں مقصود

ملک میں کرپشن کیخلاف پہلی آواز جماعت اسلامی نے اٹھائی ‘ میاں مقصود

  

ملتان (سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ ملک میں عوام کی محرومیوں کی اصل وجہ (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

وسائل کی کمی نہیں بلکہ کرپشن ہے ۔ کرپشن ایک ناسور بن چکی ہے جو ملک کی جڑوں کوکھوکھلا کررہی ہے اور ملکی ترقی میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔کرپشن کاخاتمہ کرنے اور کرپٹ افرادکا احتساب کرنے کانعرہ توہر آنے والی حکومت نے لگایامگر اس جانب عملی طور پر پیش رفت نہیں کی گئی۔انہوں نے کہاکہ نیب جیساادارہ کرپٹ عناصر کوتحفظ فراہم کرنے کاذریعہ بن چکا ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں کرپشن کے خلاف سب سے پہلے آواز جماعت اسلامی نے اٹھائی۔ پانامالیکس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے۔حکومت پانامالیکس کے معاملے پر ٹال مٹول سے کام نہ لیتی تو پاکستان میں سیاسی بحران پیدانہ ہوتامیاں مقصود احمد نے مزیدکہاکہ مشتاق رئیسانی کیس میں پردہ نشینوں کو بے نقاب کرنے کی بجائے پلی بارگین کرکے ان کو تحفظ فراہم کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -