ناقص کارکردگی ‘ دوسرے مرحلے میں 94 سکولز سربراہان انکوائری کیلئے طلب

ناقص کارکردگی ‘ دوسرے مرحلے میں 94 سکولز سربراہان انکوائری کیلئے طلب

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر )محکمہ تعلیم سکولز پنجا ب کی جانب سے ناقص کارکردگی کے الز ام میں دوسرے مرحلے میں 94 ہائی و ہائر(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

سیکنڈری سکولز سربراہان کو 11تا13جنوری انکوائری کے لئے طلب کر لیا گیا‘ گریڈ 20کے 7اور گریڈ 19کے 87سکولز پرنسپلزکے خلا ف طلبہ کے زائد ڈراپ آؤٹ ‘ ناقص امتحانی نتائج اور کم انرولمنٹ پرپیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ‘ان میں ملتان کے 3سکولز سربراہان خالد حسین ہمدانی پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول لاڑ‘ راؤ سعید احمد خان پرنسپل ماڈل ہائی سکول گلگشت اور سید تنویر الرحمٰن شاہ پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول راجہ رام شامل ہیں ‘ مذکورہ لسٹ میں خانیوال کے 5سکولز سربراہان رانا ریاض ‘ محمد ریاض‘ غلام مصطفی‘ لیاقت حسین اور افضل ندیم بھی شامل ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -