تھانہ قطب پور پولیس کا آپریشن‘ متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

تھانہ قطب پور پولیس کا آپریشن‘ متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

  

ملتان(وقائع نگار)قطب پور پولیس کی اہم کامیابی کا تسلسل بدستور جاری۔موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث (بقیہ نمبر72صفحہ12پر )

گروہ کے2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کرلی ہے تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ قطب پور نے مخبر خاص کی اطلاع پر ملتان کے مختلف تھانوں کی حدود سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے علاقہ غیر فروخت کرنے والے 5رکنی گینگ کے دو ارکان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او سیال کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے چھاپہ مار کر گینگ کے2ارکان عامر شہزاد اور شعیب عرف شعیبی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کرلی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے ملزمان نے دوران تفتیش ملتان اور گردونواح کے علاقوں میں درجنوں چوری کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے جس پر پولیس مذکورہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر بتایا گروہ کے ارکان کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مار رہی ہے جن کی گرفتاری کے بعد اہم انکشافات کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -