جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی 7اشتہاریوں سمیت28گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی 7اشتہاریوں سمیت28گرفتار

  

ملتان (وقائع نگار )۔پولیس تھانہ الپہ نے ملزم اقبال سے 07لیٹر شراب اور ملزم عقیل سے 05لیٹر شراب ، پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے ملزم عثمان سے 05لیٹر شراب، پولیس (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

تھانہ بہاؤالدین زکریا نے ملزمان غلام مجتبیٰ ، خرم اور خالق سے 132لیٹر شراب ، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمہ غلام فاطمہ سے 1035گرام چرس، ملزم یوسف سے 15لیٹر شراب اور ملزم یوسف سے 1035گرام چرس ، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد کاشف سے 10لیٹر شراب ، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم محمد عمران سے 5لیٹر شراب، ملزم محمد نوید سے 05بوتل شراب ، ملزم جمیل سے 08لیٹر شراب اور ملزم کاشف سے 15لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم محمد رستم سے 01پسٹل 30بور معہ 02گولیاں ، پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا نے ملزم جمشید سے بندوق 12بور معہ 01کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزمان نوید اور یٰسین کو تاش جواء کھیلتے قابو کر کے وٹک رقم 2250/-معہ پتے تاش برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ صدر نے ملزم مظہر اقبا ل کو غیر قانونی گیس ری فل کرتے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ پرانی کوتوالی نے ملزم عمر فاروق کو ون ویلنگ کرتے اور پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم سہیل کو ون ویلنگ کرتے گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران135نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں440نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے145موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے07اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -