روزنامچہ اور ایف آئی آر لکھنے کا اختیار محرروں سء فرنٹ ڈیسک کو منتقل

روزنامچہ اور ایف آئی آر لکھنے کا اختیار محرروں سء فرنٹ ڈیسک کو منتقل

  

ملتان(وقائع نگار) پولیس میں تاریخی تبدیلی محرروں سے روزنامچہ اور ایف آئی آر کے اندراج کے اختیارات واپس لے لیے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

گئے آئندہ ایف آئی آر کا اندراج فرنٹ ڈیسک کے حوالے کر دیا گیا فرنٹ ڈیسک سائلین کی داد رسی کیلئے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ روزنامچہ کے ذریعے رپٹ کا اندراج اور اہلکاروں کی آمد و روانگی بھی فرنٹ ڈیسک سٹاف کے سپرد کر دیا گیا تھانوں میں تعینات محرر فرنٹ ڈیسک سٹاف سے ابتدائی طور پر کام کے سلسلہ میں تعاون کرنے کے پابند ہوں گے پولیس رول 1861 کیمطابق محرر کے پاس تھانے کے انتظامی تمام اختیارات ہوتے ہیں اس بارے میں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محرر فی الحال تھانوں میں موجود دیگر تمام رجسٹرز کو سنبھال کر کام کرینگے آئندہ دنوں میں فرنٹ ڈیسک سٹاف کوتھانوں میں موجود تمام رجسٹرز سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اس بارے گذشتہ روز سی پی اوملتان احسن یونس کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان ضلع کے تمام تھانوں کے محررر اور فرنٹ ڈیسک سٹاف نے شرکت کی آخر میں سی پی او نے فرنٹ ڈیسک سٹاف کو محرر کی عزت و احترام کا خاص خیال رکھنے کی بھی خصوصی ہدایت کی واضح رہے صوبائی حکومت کے اس اقدام سے ملتان سمیت صوبہ بھر کے تھانہ کے محرروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -