رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کا ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس ‘ آج لودھراں آمد متوقع

رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کا ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس ‘ آج لودھراں آمد ...

  

لودھراں ( نما ئند ہ پا کستا ن ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے گزشتہ روز لودھراں میں پیش آنے والے ٹرین حادثہ میں قیمتی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کااظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ لودھراں ٹرین حادثے پر بہت افسوس ہے اللہ تعالی تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں۔جہانگیر خان ترین نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاکی جہانگیر خان ترین نے حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کاروائی کامطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کی پوری کوشش کی مگر موسم کی خرابی کی وجہ سے لودھراں نہیں پہنچ سکا۔میرا بیٹا علی خان ترین غمزدہ خاندانوں کے ساتھ موجود رہا ہے ۔ دریں اثناء آج جہانگیر خان ترین کی لودھراں آمد متوقع ہے ۔جہانگیر خان ترین ٹرین حادثہ کا شکار بچوں کے گھروں میں بھی جائیں گے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کریں گے۔

اظہار افسوس

مزید :

ملتان صفحہ اول -