وزیر اعلیٰ پنجاب کا لواحقین سے اظہار تعزیت ‘ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہمی کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا لواحقین سے اظہار تعزیت ‘ زخمیوں کو علاج کی بہترین ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ظفراللہ کلوڑ‘ ڈی ٹی او طاہر مسعود مروت‘ ڈی ایم ای شہزاد جاوید‘ڈی سی او نبیلہ اسلم‘ ڈی ای این ون رانا سخاوت عابد رزاق‘ ڈی آئی جی ریلوے جواد ڈوگر ‘ڈی ایس پی شاہد نواز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کروادےئے اور تینوں مبینہ ذمہ داران کو معطل بھی کردیا وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس حادثہ پر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کے پیغام کے ساتھ زخمی ہونیوالوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات دینے کے احکامات بھی جاری کئے جبکہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو ریلوے ہیڈ کوارٹر جاوید انور بوبک نے ہیڈ کوارٹر کے چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ محمود الحسن کو اس حادثہ کی مکمل چھان بین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -