معاشرے میں رواداری،مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے،اسحق ڈار

معاشرے میں رواداری،مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے،اسحق ڈار

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹد ( او جی ڈی سی ایل ) میں عید میلا النبی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ۔اس سلسے میں محفل میلاد او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس کے آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ عالمی شہرت یافتہ قاری نجم مصطفی نے تلاو ت قرآن مجید سے شرکاء کے دلوں کو منور فرمایا ۔ مشہور نعت خواں محمود الحسن اشرفی نے آپ ﷺ پر گلِ عیقدت اور دورد و سلام پیش کیا ۔ جناب محمد اسحق ڈار وفاقی وزیر خزانہ نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے میں بھائی چارے ، پیار، رواداری ، مفاہمت اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلمان آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے انتہاہ پسندی کے رحجانات کو روک سکتے ہیں ۔ قرآن مجید اور آپؐ کی زندگی ہمارے لئے مکمل ضابطہ حیات ہے جس پر عمل کر کے ہم پرسکون اور خوشحال زندگی گزار سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا خدائے بزرک و برتر کے بعد حضور ﷺسے بڑھ کر کوئی قابل احترام ہستی نہیں ہے ۔ اسحق ڈار نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی ترویج و پھئلاو میں صوفیاء کرام کا بہت بڑا کردار ہے ۔ جنھوں نے آپ ﷺ کی سیرت کو اپناتے ہوئے لوگوں کو عملی نمونہ پیش کیا ۔ جس کے باعث اس خطے میں بہت سے لوگ مشرف بااسلام ہوئے ۔ انہوں نے او جی ڈی سی ایل کے تمام ملازمین کو تلقین کی کہ وہ ایمانداری اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ کریں تا کہ کمپنی مزید ترقی کی منازل طے کر سکے ۔ وزیر خزانہ نے کہا ایسی تقریبات کا انعقاد گھروں میں بھی ہونا چاہیے تا کہ دینی اقدار کو فروغ مل سکے ۔ انہوں نے او جی ڈی سی ایل کی طرف سے ہر سال محفل میلاد کا انعقاد کرنے کو سراہا ۔ چیئرمین او جی ڈی سی ایل بورڈ زاہد مظفر ،ڈائریکٹرز او جی ڈی سی ایل بورڈ، ایم ڈی او جی ڈی سی ایل زاہد میر ، کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ، جنرل مینجرز ، سنئیر آفیسرز سمیت ملازمین کی ایک بہت بڑی تعداد نے اس بابرکت محفل میں شرکت کی ۔آخر میں ملک کی یکجہتی، سلامتی اور او جی ڈی سی ایل کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی ۔

مزید :

ملتان صفحہ اول -