ایم ایس ایف کے کارکن سردارنسیم کی قیادت میں متحد ہیں،راجہ شاہد

ایم ایس ایف کے کارکن سردارنسیم کی قیادت میں متحد ہیں،راجہ شاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایم ایس ایف (ن) یوسی38 کا اجلاس سٹی رہنماء شیخ قربان سونی کی صدارت میں ناولٹی چوک ایم ایس ایف آفس میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں یوسی کے نوجوانوں اور طلباء نے شرکت کی اجلاس میں ایم ایس ایف کے مرکزی ترجمان راجہ شاہد محمود اور ڈویثرنل چیئرمین سردار یعقوب سلطان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے ایم ا یس ایف (ن) کے مرکزی ترجمان راجہ شاہد محمود ، ڈویثرنل چیئرمین سردار یعقوب سلطان اورایم ایس ایف (ن) یوسی38 کے چیئرمین شیخ قربان سونی نے کہا کہ ایم ایس ایف (ن) کے کارکن شیر راولپنڈی سردار نسیم علی خان کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں جنوری کی وسط میں راولپنڈی سٹی کی تمام یونین کونسلز میں ایم ایس ایف کی نئی تنظیمی باڈیاں تشکیل دی جائیں گی صوبائی حلقہ جات پی پی 11,12,13,14 میں تنظمیوں کو مکمل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلہ میں راولپنڈی میں ضلع، تحصیل ، سٹی و کینٹ سطح پر تنظیم کو مزید فعال اور منظم بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایف نے ہردور میں ملک و قوم اور مسلم لیگ (ن) کے لیے خدمات سرانجام دی ہیں پارٹی کی مضبوطی کے لیے ایم ایس ایف کے نوجوان اور طلباء تعلیمی اداروں اور گلی محلوں میں میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف اور فخر پوٹھوارچوہدری نثار علی خان کا پیغام پہنچا رہے ہیں موجودہ حالات میں ملک کے نوجوانوں ،طلباء اور ہرطبقے کی امیدوں کا واحد مرکز میاں نوازشریف ہیں مخالفین کی اونٹ پٹانگ سیاست نے عوام کو مایوس کیا مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیناقومی ضرورت بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ اچھی اور میرٹ پر مبنی تنظیم سازی سے طلبہ و نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا ہوگا ۔