جامشورو کے قریب ٹرالر اور ایمبولینس میں تصادم ، والدین اور بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

جامشورو کے قریب ٹرالر اور ایمبولینس میں تصادم ، والدین اور بچوں سمیت 5افراد ...
جامشورو کے قریب ٹرالر اور ایمبولینس میں تصادم ، والدین اور بچوں سمیت 5افراد جاں بحق

  

جامشورو(ڈیلی پاکستان آن لائن )جامشورو کے قریب ایمبولینس اور ٹرالر میں تصادم سے والدین اور بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے ۔

اے آروائے نیوز کے مطابق صوبہ سندھ میں جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پردادوسے کراچی جانے والاتیز رفتار ٹرالر مریضہ کو لے جانے والی ایمبولینس سے ٹکرا گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار مریضہ اور اس کے علاج کیلئے جانے والے 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔

پولیس کے کا کہناہے کہ حادثے میں والدین اور دو بہن بھائیوں سمیت 5افراد لقمہ اجل بنے ہیں جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔

مزید :

جامشورو -اہم خبریں -