وائٹ واش شکست،پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن سے بھی محروم

وائٹ واش شکست،پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن سے بھی محروم
وائٹ واش شکست،پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن سے بھی محروم

  



میلبورن(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا سے وائٹ واش شکست کے بعد پاکستان ٹیسٹ میں تیسری پوزیشن سے بھی محروم ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینگروز سے تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم آئی سی سی کی رینکنگ میں تیسرے سے پانچوں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یکم اپریل تک ٹاپ فورمیں نہ رہنے پر پاکستان ایک لاکھ ڈالر بھی کھو بیٹھا ہے۔ یاد رہے آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو مسلسل چوتھی بار وائٹ واش کیا ہے ۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے 1972 ،1999 ،2000 ءاور 2014 میں پاکستان کو کلین سویپ کیا تھا۔ مجموعی طور پر آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ بار وائٹ واش شکست دی ہے۔

یہ ہمارے لئے ٹف سیریز تھی،سارا کریڈٹ آسٹریلیا کو جاتا ہے،مصباح الحق

مزید : کھیل