مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بہتری ، ہسپتال سے ڈسچارج کرنیکا فیصلہ آج ہو گا

مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بہتری ، ہسپتال سے ڈسچارج کرنیکا فیصلہ آج ہو ...
مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بہتری ، ہسپتال سے ڈسچارج کرنیکا فیصلہ آج ہو گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ آج ہوگا ۔

جیو نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان لاہور کے اتفاق ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ایک روز قبل انکے پتے کا آپریشن کیا گیا تھا تاہم اب انکی طبعیت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے ۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا ، سڈنی ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم کو 220 رنز سے شکست

جے یو آئی کے رہنما ریاض درانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بات چیت کر رہے ہیں اور خود کھانا کھا رہے ہیں جبکہ انکی طبعیت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے ۔

دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا کا آج دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ہو گا ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم انکا بغور معائنہ کرنے کے بعد ہدایت دیگی جس کے مطابق عمل کیا جائے گا ۔

مزید :

لاہور -