پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل چوتھی بار وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا

پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل چوتھی بار وائٹ واش کا سامنا ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں مسلسل چوتھی بار وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو 220 رنز سے شکست دے کر پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کر کے پاکستان کرکٹ کی شرمناک تاریخ برقرار رکھی ہے۔

وائٹ واش شکست،پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں تیسری پوزیشن سے بھی محروم

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو مسلسل چوتھی بار آسٹریلیا کے ہاتھوں سیریز میں وائش واش کی ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔ اس سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 00-1999ء سے اب تک 3 سیریز کھیلی گئی تھیں اور ان تمام میں پاکستان  ٹیم کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ ہمارے لئے ٹف سیریز تھی،سارا کریڈٹ آسٹریلیا کو جاتا ہے،مصباح الحق

برسبین میں بہترین کارکردگی کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین یہ امید لگا بیٹھے تھے کہ اس بار یہ تاریخ بدل جائے گی اور جس طرح پاکستانی بلے بازوں نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے، کم از کم وائٹ واش سے ضرور بچ جائیں گے لیکن ان کی یہ امیدیں سڈنی ٹیسٹ میں شرمناک شکست کیساتھ ہی دم توڑ گئی ہیں۔

مزید :

کھیل -