ریٹائرمنٹ میں ابھی بہت وقت ہے،سوال پر مصباح کا جواب

ریٹائرمنٹ میں ابھی بہت وقت ہے،سوال پر مصباح کا جواب
ریٹائرمنٹ میں ابھی بہت وقت ہے،سوال پر مصباح کا جواب

  

میلبورن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سڈنی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریٹائرمنٹ میں ابھی بہت وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ون ڈے سیریز ہے پھر پی ایس ایل ہے اس کے بعد کوئی فیصلہ کروں گا۔پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا میں فارم میں نہیں رہاہوں، پریشر میں آکر غلط شارٹس کھیلے ۔شروع میں رنز ہی نہ ہوں تو پریشر بڑھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پریشرمیں آکرغلط شارٹس کی وجہ سے نیوزی لینڈمیں بھی اسکورنہیں کرسکاتھا۔ مصباح نے کہا کہ ٹیم میں تجربے کار بیٹسمین اور ورلڈ کلاس بولر شامل تھے،آسٹریلیا جب بھی آئیں تو فٹنس سو فیصد ہونی چاہیے۔آخر میںٹیسٹ کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 1999 میں بھی آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز0-3سے ہاری تھی۔

میلبورن ٹیسٹ میں شکست سے کھلاڑیوں کا مورال گر گیا تھا، سڈنی ٹیسٹ میں جیت کا سارا کریڈٹ آسٹریلیا کو جاتا ہے: مصباح الحق

مزید :

کھیل -