وفاقی وزیر کے طورپر چھ سال سرکاری اداروں کو بے وقوف بنانے والا جعل ساز بالآخر پکڑاگیا

وفاقی وزیر کے طورپر چھ سال سرکاری اداروں کو بے وقوف بنانے والا جعل ساز ...
وفاقی وزیر کے طورپر چھ سال سرکاری اداروں کو بے وقوف بنانے والا جعل ساز بالآخر پکڑاگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )خود کو وفاقی وزیر ظاہر کرنے والا جعل ساز ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا۔ملزم سلامت چوہان نے تعاون کیلئے وزیر اعظم ہاﺅس اور وزرات خزانہ کو خطوط لکھے جن پر تصدیق کے بغیر ہی عملدرآمد شروع کر دیا گیا جبکہ جعل ساز نے ملک میں بے روز گاری پر مشاورت کرنے کیلئے وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کرنے کی کوشش بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق خود کو وفاقی وزیر ظاہر کرنے والا جعل ساز سلامت علی پکڑا گیا جو لوگوں کو قرضہ دلانے کی آڑ میں لوٹتا تھا،ملزم سلامت چوہان کئی سالوں تک وزیر اعظم ہاﺅس ، ڈی سی او آفس سمیت متعدد وفاقی وزراءسے تعاون طلب کر کے اپنے اشعاروں پر چلانے کی کوشش کرتا رہا جبکہ اپنی پروٹوکول کیلئے ڈی سی اولاہور کو بھی خط لکھتا رہا اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم کی درخواست کو تسلیم کر کے ڈی آئی جی کو بھجوائی گئی تھی۔

لیگی سینٹر پرویز رشید کی طبعیت بگڑ گئی ، نجی ہسپتال میں معائنہ

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پچھلے 6سالوں سے اپنے آپ کو وزارت خزانہ اور کنزیومر افیئرز کا وزیر ظاہر کرنے والا ملزما سلامت علی چوہان ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا ، ملزم 6سال سے پارلیمنٹ میں موجود ہے اور اس دوران حکومتی اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے مراعا ت حاصل کر رہا ہے اور شہریوں کو لوٹ کر اپنی جیب گرم کرتا ہے ۔سلامت علی چوہان نے جعلی وزیر بن کر نہ صرف پی ٹی سی ایل سے خصوصی نمبر بھی حاصل کر رکھا تھا بلکہ اس کے خطوط پر تمام ادارے احکامات بھی جاری کرتے رہے۔

ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کئی اہم انکشافات کیے ہیں ، جعلی وزیر نے وزیر اعظم ہاﺅس سمیت دیگر کئی اداروں کو ماموں بنائے رکھا اور لوگوں کو حکومت سے قرضے دلانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورتا رہا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کئی سالوں سے دیگر وزراءپر سیاسی اثر ورسوخ استعمال کررہا ہے مگر کسی حکومتی ادارے نے یہ تک پتہ لگوانے کی کوشش نہیں کی کہ ملزم واقع وفاقی وزیر ہے یا جعل سازی کا سہارا لے رہا ہے ۔

ملزم نے سیکیورٹی پروٹوکول اور حکومت کی جانب سے گاڑیاں حاصل کرنے کیلئے درخواستیں بھی دائر کر رکھیں تھیں جبکہ گزشتہ 6سالوں سے حکومت سے مراعات لے رہا ہے اور ادارے گزشتہ6سالوں سے آنکھیں بندکر کے اس کے خطوط کا جواب دیتے اور درخواستیں پوری کررہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سلامت چوہان نے چمبہ ہاﺅس میں دفتر کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے اور گزشتہ 6برسوں سے لوگوں کو لوٹ رہا ہے اور اب تک سینکڑوں شہریوں سے پیسے ہتھیا چکا ہے تاہم اب اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

اسلام آباد -