پی ٹی آئی نے وزیراعظم اور خاندان کے دفاع پر مامور وکلاءکی فیسوں کی تفصیلات مانگ لیں

پی ٹی آئی نے وزیراعظم اور خاندان کے دفاع پر مامور وکلاءکی فیسوں کی تفصیلات ...
پی ٹی آئی نے وزیراعظم اور خاندان کے دفاع پر مامور وکلاءکی فیسوں کی تفصیلات مانگ لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم اوران کے خاندان کے دفاع پرماموروکلاءکو دی جانیوالی فیسوں کی تفصیلات مانگ لی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کی طرف سے وزیراعظم کے پرنسل سیکرٹری کے نام ایک خط لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بتایا جائے وزیر اعظم پاناما مقدمے کے اخراجات کہاں سے ادا کررہے ہیں؟بچوں کا دفاع کرنیوالے وکلاءکے اخراجات کہاں سے دیے جارہے ہیں؟خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ قانون کے تحت وکلاءکو ادائیگیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔عندلیب عباس نے خط میں لکھا کہ عوام کے پیسے تنخواہ لینے والے ایک خاندان کے دفاع پرلگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے وزرائ،اراکین اسمبلی کے ریاستی وسائل کے غیر قانونی استعمال پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

مزید :

قومی -