بنگلور میں بھارتی نوجوان کی مسلم لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش ،مزاحمت پر زبان کاٹ کر فرار

بنگلور میں بھارتی نوجوان کی مسلم لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش ،مزاحمت پر ...
بنگلور میں بھارتی نوجوان کی مسلم لڑکی کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش ،مزاحمت پر زبان کاٹ کر فرار

  

بنگلور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بنگلور میں اوباش نوجوان نے جنسی زیادتی کی کوشش میں ناکامی پر مسلمان لڑکی کی زبان کاٹ دی ۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی نوجوان نے 23سالہ مسلم لڑکی کو بنگلور کی ناگاوارا مین روڈ پر اکیلا دیکھ کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر ملزم لڑکی زبان اور ہونٹ کاٹ کر فرار ہو گیا ۔

مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بہتری ، ہسپتال سے ڈسچارج کرنیکا فیصلہ آج ہو گا

برقعہ پوش مسلمان لڑکی بس سٹاپ کی جانب جا رہی تھی کہ ایک نامعلوم اوباش بھارتی نوجوان نے اسے پکڑ کر زیادتی کرنے کی کوشش کی مگر شورمچانے اور مزاحمت کرنے کے بعد تشدد کانشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گیا۔

اس واقعے کے چند گھنٹے قبل ہی پولیس کمشنر پراون سود نے کمانا ہالی میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام پر 4افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی زبان پر گہرا زخم ہے تاہم اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر لی ہےجبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -