سیالکوٹ میں بھی پی ٹی آئی رہنماﺅں میں اختلافات،عمر ڈار کیخلاف عمران خان کو خط لکھ دیا گیا
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی سیالکوٹ کے رہنماﺅں نے عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کیخلاف کارروائی کیلئے عمران خان کو خط لکھ دیا۔فیصل آباد کے بعد سیالکوٹ میں بھی پی ٹی آئی رہنماﺅں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق تحریک انصاف سیالکوٹ ضلع کونسل کے ممبر چوہدری اعجاز نے عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی بلدیاتی نمائندوں نے ن لیگی امیدواروں کو ووٹ دیئے ۔ خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے عمر ڈار نے امیدواروں سے مک مکا کر کے مخالفین کو ووٹ دیئے۔ عمر ڈار عثمان ڈار کے بھائی اور جہانگیر گروپ کے اہم رکن ہیں۔ پی ٹی آئی سیالکوٹ کے رہنماﺅں نے عمر ڈار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے فیصل آباد میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں پی ٹی آئی رہنماﺅں نے ن لیگی امیدواروں کو ووٹ دیا تھا ۔