2017ء کو ضربِ قلم کا سال منائیں گے ، ادیبوں کی انشورنش کی تعداد دوگنی کر دی : مشیر عرفان صدیقی

2017ء کو ضربِ قلم کا سال منائیں گے ، ادیبوں کی انشورنش کی تعداد دوگنی کر دی : ...
 2017ء کو ضربِ قلم کا سال منائیں گے ، ادیبوں کی انشورنش کی تعداد دوگنی کر دی : مشیر عرفان صدیقی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے 2017ءکو ضرب قلم کا سال منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد ادیبوں کی انشورنس کی تعداد دگنی کردی گئی ہے۔

اے آ ر وائے نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ ادیبوں اور شاعروں کیلئے ماہانہ وظیفہ 5 سے بڑھا کر13 ہزار روپے کردیا گیا ہے جبکہ فنکاروں اور ادیبوں کی حادثاتی موت پر رقم دو سے بڑھا کر4 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بہتری ، ہسپتال سے ڈسچارج کرنیکا فیصلہ آج ہو گا

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ادیبوں کے لیے ایوارڈز کی تعداد 11 سے بڑھا کر 20کردی ہے۔ادب کے فروغ کے لیے وسائل پیدا کریں گے اور وزیراعظم کے اعلان کردہ فنڈ سے فنکاروں کے مسائل حل ہونگے۔

یاد رہے چندروز قبل وزیراعظم نوازشریف نے ادبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب کی کامیابی کے بعد اب انتہا پسند سوچ کے خلاف ادیبوں کی رہنمائی میں آپریشن ضرب قلم کی ضرورت ہے۔

مزید :

قومی -