ترکی میں سمگلروں کے چنگل سے چھڑائے گئے گوجرانوالہ کے نوجوان کا اہل خانہ سے رابطہ، واپسی میں ہفتہ لگے گا

ترکی میں سمگلروں کے چنگل سے چھڑائے گئے گوجرانوالہ کے نوجوان کا اہل خانہ سے ...
ترکی میں سمگلروں کے چنگل سے چھڑائے گئے گوجرانوالہ کے نوجوان کا اہل خانہ سے رابطہ، واپسی میں ہفتہ لگے گا

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) ترکی میں انسانی سمگلروں کے چنگل سے آزاد کرائے گئے گوجرانوالہ کے 4 نوجوانوں کا پاکستان میں اپنے اہل خانہ سے رابطہ ہوگیا۔ تمام نوجوان ترک پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں جن کی واپسی میں ایک ہفتہ لگے گا۔

ترکی میں پاکستانیوں کے اغواءمیں ایجنٹ ہی ملوث نکلے

ترکی میں انسانی سمگلرز کی قید سے بازیاب ہونے والے گوجرانوالہ کے رہائشی چاروں افراد کا ان کے اہل خانہ سے رابطہ ہوگیا۔ پیاروں کی خیریت ملتے ہی مرجھائے ہوئے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، ماں کو بیٹے اور بہن کو بھائی کی خیریت سے گھر واپسی کا انتظار ہے۔ ایف آی اے حکام کے مطابق بازیاب افراد ترکی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوئے تھے جن کے پاس پاسپورٹ بھی موجود نہیں، قانون کارروائی کے بعد ہی ان نوجوانون کی وطن واپسی ممکن ہوسکے گی۔

مزید :

گوجرانوالہ -