نئے پاسپورٹوں میں پن کوڈ پرنٹ نہ ہونے سے عمرہ ویزے مسترد

نئے پاسپورٹوں میں پن کوڈ پرنٹ نہ ہونے سے عمرہ ویزے مسترد
نئے پاسپورٹوں میں پن کوڈ پرنٹ نہ ہونے سے عمرہ ویزے مسترد

  

ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) نئے پاسپورٹوں میں پن کوڈ مس پرنٹ ہونے سے عمرہ زائرین کے ویزے مسترد، صوبہ بھر کے زائرین کی وزیر داخلہ سے فوری مداخلت کی اپیل۔ ننکانہ اور شیخوپورہ کے سرور بھٹی، شمائلہ بی بی و دیگر 20 سے زائد عمرہ زائرین نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے دو ماہ قبل ارجنٹ فیس پانچ ہزار روپے دے کر اپنے نئے پاسپورٹ بنوائے جو ہم نے عمرہ ایجنٹ کو ویزہ ٹکٹ وغیرہ کے لئے ایک، ایک لاکھ روپے دے کر جمع کروائے۔ جب ہمارے پاسپورٹ سعودیہ ایمبیسی سے واپس آئے تو معلوم ہوا کہ ہمارے پاسپورٹوں پر بک لیٹر نمبر کے آخری دو ہندسے مس پرنٹ ہونے سےو یزہ نہیں لگ سکتا۔

جنوبی افریقہ میں ایک سال پہلے قتل ہونےوالے پاکستانی کی لاش وطن واپس نہ لائی جاسکی،اہلخانہ دربدر

زائرین نے مزید بتایا کہ ہم نے شیخوپورہ اور ننکانہ پاسپورٹ آفس کے حکام کو تمام واقعہ سے آگاہ کیا مگر انہوں نے اپنی یا ادارے کی غلطی سے انکار کرتے ہوئے نئی فیسیں جمع کروانے کا کہا۔ صحافیوں کی تحقیقات کے مطابق اسلام آباد سے پرنٹ ہونے والے سینکڑوں پاسپورٹوں پر دو ماہ سے مس پرنٹ کی غلطی کو ادارے والے چھپارہے ہیں۔ صوبہ بھر کے سینکڑوں عمرہ زائرین و دیگر وزٹ وغیرہ پر بیرون ملک جانے والے متاثرین نے وزیر داخلہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں سابقہ رقم پر ہی نئے پاسپورٹ مہیا کئے جائیں۔

تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی گرفتار ملزمان کے چکاچوند انکشافات، میڈیکل کالجز کے ہاسٹلز میں منشیات کا استعمال سب سے زیادہ ، کف سیرپ بوتلوں میں شراب سپلائی ہوتی ہے, فلیتو نامی نشہ آورچیونگم لڑکیوں میں مقبول

مزید :

ننکانہ صاحب -