آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 14رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

  

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلا ف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ۔

دنیا نیوز کے مطابق آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کرنے کے بعد 13جنوری سے شروع ہونے والی 5میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے 14رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔آسٹریلیا نے جارج بیلی اور ایرن فینچ کوڈراپ کر کے دو نئے لڑکوںکرس لین اور بلی سٹان لیک کو شامل کیاہے ۔

سڈنی ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم کو 220 رنز سے شکست، آسٹریلیا نے پاکستان کو مسلسل چوتھی بار وائٹ واش کر دیا 

سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سٹیون سمیتھ ، ڈیوڈ وارنر ، پیٹ کمنز ، جیمز فلکنر، جوش ہیزیلوڈ ، ٹراوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مچل مارش ، گلین میکسویل ، مچل سٹارک ، متھیو ویڈ اور ایڈم زمپا شامل ہیں ۔

یاد رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 13جنوری سے برسبین میں پہلے میچ سے ہو رہا ہے ، دوسرا میچ 15جنوری کو میلبورن ، تیسرا 19جنوری کو پرتھ ، سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں 22جنوری کو چوتھا ون ڈے جبکہ ایڈیلیڈ میں پانچواں اور آخری میچ 26جنوری کو کھیلا جانا ہے۔

آسٹریلیا کے عبوری چیف سلیکٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ون ڈے سکواڈ میں توازن برقرار رکھا گیا ہے ۔”یہ سیریز ہمارے لئے بے حد اہمیت کی حامل ہے‘‘ ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -