آصف اور بلاول کے مقابلے میں امیدوار کھڑےکرونگی ، اسٹیبلشمنٹ کو پتہ ہے 2018ءمیں کون جیتے گا : غنویٰ بھٹو کا دعویٰ

آصف اور بلاول کے مقابلے میں امیدوار کھڑےکرونگی ، اسٹیبلشمنٹ کو پتہ ہے 2018ءمیں ...
آصف اور بلاول کے مقابلے میں امیدوار کھڑےکرونگی ، اسٹیبلشمنٹ کو پتہ ہے 2018ءمیں کون جیتے گا : غنویٰ بھٹو کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے آصف اور بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو ابھی سے پتہ ہے کہ 2018ءکے انتخابات میں کون جیتے گا۔

لاہور میں سوشلزم ہماری معیشت کے عنوان سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غنویٰ بھٹو نے کہا کہ صرف پاناما لیکس ہی نہیں بلکہ ہرسیاستدان کے بیرون ممالک بینک اکاﺅنٹس موجو دہیں تاہم سوشلزم جمہوریت اور عوامی حقوق کی محافظ ہے اور اسی میں ملکی مسائل کا حل پنہا ہے۔’

مولانا فضل الرحمان کی طبعیت میں بہتری ، ہسپتال سے ڈسچارج کرنیکا فیصلہ آج ہو گا

غنویٰ بھٹو نےمزید کہاکہ” سندھ میں جیتنے والی جماعت کو عوام نہیںبلکہ سرمایہ دار اقتدار میں لاتے ہیں“۔جمہوریت کے نام پر اقتدار کا کھیل کھیلا جاتا ہے ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کو ابھی سے پتہ ہے کہ 2018ءکے انتخابات میں کون کامیاب ہو گا ۔” 20 سال سے پیپلز پارٹی کامقابلہ کررہی ہیںاور کرتی رہوں گی “۔یاد رہے لاڑکانہ میں بلاول بھٹو زرداری اور نوابشاہ سے سابق صدر آصف علی زرداری نے انتخابات لڑنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔

مزید :

لاہور -